21 جون، 2023، 9:48 AM

فلسطین، عیلی میں صہیونیوں پر حملے مقاومت کی طاقت اور آمادگی کی علامت ہے، حزب اللہ

فلسطین، عیلی میں صہیونیوں پر حملے مقاومت کی طاقت اور آمادگی کی علامت ہے، حزب اللہ

لبنانی مقاومتی تنظیم نے صہیونی بستی عیلی میں مقاومت کے حملوں میں صہیونیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقاومت نے صہیونیوں کو دندان شکن جواب دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المنار چینل نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کا بیان نشر کیا ہے جس میں تنظیم نے فلسطینی شہر رام کے شمال میں واقع بستی عیلی میں مقاومت کے حملوں میں چار صہیونیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مقاومت نے ان حملوں کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ دشمن کو کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 

بیان میں گذشتہ روز صہیونی فورسز کی جانب سے جنین میں حملوں اور بے گناہ فلسطینیوں پر وحشیانہ مظالم کی شدید مذمت کی گئی ہے اور فلسطینی جوانوں کی غاصب صہیونی فورسز کے خلاف کئی گھنٹے مقاومت کو سراہا گیا ہے۔

تنظیم نے مزید کہا کہ جنین میں فلسطینی جوانوں نے جرائت اور بہادری سے مقابلہ کرکے جارح صہیونی افواج کو سبق سکھانے کے ساتھ ساتھ اپنے احمقانہ افعال کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔ 

بیان میں فلسطینی شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی شفایابی کی دعا کی گئی ہے۔

News ID 1917319

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha